دنیا
30 اکتوبر ، 2015

فلسطینیوں کی لاشیں قبضے میں رکھنے کے خلاف احتجاج

فلسطینیوں کی لاشیں قبضے میں رکھنے کے خلاف احتجاج

رام اللہ .......فلسطینیوں کی لاشیں قبضے میں رکھنے کے خلاف احتجاج کے دوران رام اللہ کے نزدیک فلسطینیوں کی اسرائیلی فورسز سے شدید جھڑپیں ہوئیں،جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ۔

مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے نزدیک اسرائیلی فورسز نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی ، ربڑ کی گولیاں ،آنسو گیس، گرینیڈ سے حملہ کیا ۔فلسطینیوں نے اسرائیلی فورسز پر پتھراؤ کر کے غم و غصے کا اظہار کیااور سڑکوں پر ٹائر جلا کر آگ لگا دی ۔

ہلال احمر کے مطابق ان جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ فلسطین کے شہر الخلیل کے گورنر کا کہنا ہے کہ 29 فلسطینیوں کی لاشیں اسرائیلی فورسز کے قبضے میں ہیں ،جن میں سے 17 لاشیں الخیل کے شہریوں کی ہیں ۔ مغربی کنارے اور غزہ میں صرف اس ماہ کے دوارن اسرائیلی جارحیت سے 62 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :