پاکستان
30 اکتوبر ، 2015

پاکستان و سعودی عرب دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،راحیل شریف

پاکستان و سعودی عرب دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،راحیل شریف

راولپنڈی .....آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ، سعودی حکومت کو کسی بھی قسم کے خطرے پر پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک سعودیہ مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی کےدرمیان برادرانہ تعلقات ہیں،مشقوں سےدونوں ملکوں کی دہشتگردی کیخلاف کوششیں مزیدباآورہونگی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے جہلم کے قریب فوجی مشقوں کا جائزہ لیا اس کے علاوہ آرمی چیف نے پبی میں واقع انسداد دہشتگردی کے سینٹر کا دورہ بھی کیا۔

مزید خبریں :