31 اکتوبر ، 2015
کراچی.........انٹرنیشنل کر کٹ کونسل نے پاکستانی ٹیم کے بولر بلال آصف کے بولنگ ایکشن کو درست قرار دے دیا ہے اور اسے قانون کے مطابق کہا ہے۔ اس طرح ان کے کیریئر پر لٹکتی تلوار ہٹ گئی ہے۔
ان کے بولنگ ایکشن پر زمبابوے کے خلاف سیریز میں اعتراض اٹھایا گیا تھا جس کے بعد رواں ماہ19اکتوبر کو بھارت کے شہر چنئی میں ان کا ٹیسٹ لیا گیا تھا جس کی رپورٹ ان کے حق میں آئی اوران کے ایکشن میں15 ڈگری کے خم کو قانون کے مطابق قرار دیتے ہوئے انہیں انٹرنیشنل کر کٹ میں بولنگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آصف کی تمام گیندیں قانونی ہیں اور ان کا بازو آئی سی سی کی مقررہ 15ڈگری کی حد کے اندر ہے۔