کاروبار
31 اکتوبر ، 2015

انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

کراچی ........کراچی چیمبر کے صدر یونس محمد بشیر نےایف بی آر سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 30نومبر2015ءتک توسیع کی درخواست کی ہے۔

یونس بشیر نے کہا کہ کے سی سی آئی کے کئی ممبران نے ان سے مدد طلب کرتے ہوئے بتایاہے کہ محرم الحرام کی تعطیلا ت کے دوران انٹرنیٹ و موبائل فون کی سہولتوں کو بند کردیا گیا تھاجبکہ شہر کے سب سے بڑے تجارتی و کمرشل حب کو بھی مکمل طور پر سیل کر دیا گیا تھا تاکہ عاشورہ کے جلوسوں کی مکمل سیکورٹی یقینی بنائی جاسکے۔ ایسی صورت حال میں ان کے لئے31اکتوبر 2015ء تک انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانا ممکن نہیں ہوگا۔  

یونس محمدبشیر نے ایف بی آر سے درخواست کی کہ محرم الحرام کی تعطیلا ت سے پیدا ہونے والی صورت حال اور انکم ٹیکس ریٹرن فارم کی پیچیدگیوں سے تاجروں کو درپیش مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے تاریخ میں توسیع کی جائے۔

مزید خبریں :