31 اکتوبر ، 2015
شارجہ.........پاکستان اور انگلینڈ کے در میان اتوار سے شروع ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کو کھلاڑیوں کی فٹنس کا مسئلہ درپیش ہوگیا ہے۔
پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عمران خان ان فٹ ہو کر انگلینڈ کے خلاف اتوار کے روز سے شارجہ میں شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
جمعے کے روز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم کی پریکٹس کے دوران گیند عمران خان کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے اور انگلی کے در میان گیند لگی انہیں اسپتال لے جایا گیا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کے مطابق عمران خان اس پوزیشن میں نہیں کہ تیسرا ٹیسٹ کھیل سکیں۔توقع یہی ہے کہ ان کی جگہ فاسٹ بولر راحت علی کو پاکستانی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔بلال آ صف بولنگ ایکشن کے کلئیر ہونے کے بعد امکان ہے کہ ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے فاسٹ بولر مارک وڈ کو ٹخنے میں انجری کے سبب آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔