31 اکتوبر ، 2015
اسلام آباد....... لاڑکانہ میں نوٹ دکھا کر ووٹ مانگنے کا معاملہ سامنے آنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسرلاڑکانہ کو ٹیلی فون کیا اور نوٹ دکھا کر ووٹ مانگنے کے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ سیکریٹری الیکشن نے ریٹرننگ افسر لاڑکانہ سے رپوٹ بھی طلب کرلی۔