31 اکتوبر ، 2015
کراچی......سندھ اورپنجاب کے بیس اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے،پولنگ کا وقت صبح ساڑھے سات بجے سےشام ساڑھے پانچ بجے تک تھا۔
پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل بھی شروع ہو گیاتاہم جن پولنگ اسٹیشنوں پر ساڑھےپانچ بجے تک جو ووٹر پولنگ اسٹیشن کے اندر لائن میں موجود تھے انہیں ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے اور وہ ووٹ ڈال سکتے ہیں۔
پنجاب میں 12164 نشستوں پر تقریبا 40 ہزار سے زاید امیدوار میدان میں تھے ۔صوبہ سندھ میں 3 ہزار425 نشستوں پر 10 ہزار سے زاید امیدوار مد مقابل تھے۔