03 نومبر ، 2015
اسلام آباد........سینیٹ کی پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس آج سہہ پہر تین بجے طلب کیا گیا ہے،سستے اور فوری انصاف سے متعلق سفارشات پر غور ہو گا جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان اجلاس سے خطاب کریں گے ۔
پارلیمنٹ ہائوس اسلام آبادمیں آج سہہ پہر کوہونےوالےاجلاس میں سستے اور فوری انصاف سے متعلق سفارشات پر غور کیاجائےگا ، اجلا س سے چیف جسٹس پاکستان جسٹس انورظہیرجمالی خطاب کریں گے۔