پاکستان
03 نومبر ، 2015

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے طلبہ کا آج پھر احتجاج

لاہور.......بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی لاہور کے طالب علموں کا احتجاج آج دوسرے روز بھی جاری رہا ۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ انکا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے،مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ واسیع کریں گے۔

بہاؤالدین ذکریایونیورسٹی لاہور کیمپس کے طالب علموں نےدوسرے روز بھی احتجاج کیا ۔یونیورسٹی کیمپس سے نکل کر کیمپس روڈ تک مارچ کی ، اور چوک میں دھرنا دے دیا ،کہتے ہیں کہ بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان کے ساتھ ڈھائی سال سے الحاق تھا اچانک ختم کیسے کر دیا ۔

طالب علموں کا کہنا ہے کہ 4 ہزار سے زائد طالب علموں کا مستقبل تاریکی کی طرف جا رہا ہےجس کے لیے حکومت اور انتظامیہ کو جلد ایکشن لینا ہوگا ۔کیمپس پل پہ طالب علموں کے احتجاج کے دوران ٹریفک کا نظام بری برح مفلوج ہو کر رہ کیا۔

مزید خبریں :