24 مئی ، 2012
کراچی… روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا رحجان برقرار ہے۔ ڈالر انٹر بنک میں فروحت 92 روپے 15 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ روپے کی قدر میں کمی کا رحجان ہفتے کے چوتھے روزبھی جاری رہا ، انٹربنک ٹریڈنگ شروع ہوتے ہی ڈالر 15 پیسے کے اضافے کے ساتھ 92 روپے 15 پیسے کی بلند ترین سطح پر فروحت ہو تے دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 15 پیسے اضافے کے ساتھ 93 روپے 35 پیسے کی سطح پر آ گئی۔ ماہرین کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کی بڑی وجہ پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کو چار سو ملین ڈالر کی ادائیگی کے علاوہ آئل کی مد میں رقم ادا کرنا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران ڈالر کی قدر میں 6 روپے سے زائد کااضافہ ہو گیا۔ روپے کی تیزی سے گرتی ہوئی قدر کے حوالے سے وزرات خزانہ اور اسٹیٹ بنک کے حکام وجوہات بتانے کو تیار نہیں۔