05 نومبر ، 2015
صنعا.......یمن میں حوثی باغیوں کے راکٹ حملے میں گیارہ افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔یمن کے شہر تعز میں حوثی باغیوں اور صدر منصور ہادی کی حامی فوج کے درمیان شدید لڑائی ہو رہی ہے۔
حکام کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے راکٹ شہر کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں جا گرے جس کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہو گئے ہیں۔ راکٹ حملے سے متعدد عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔