دنیا
05 نومبر ، 2015

ترکی میں پہلی بار خاتون جج نے اسکارف پہن کر مقدمہ سنا

ترکی میں پہلی بار خاتون جج نے اسکارف پہن کر مقدمہ سنا

انقرہ.....ترکی میں پہلی بار خاتون جج نے اسکارف پہن کر مقدمہ سنا ۔

خاتون جج روایتی سیاہ گاؤن پہنے ایک مقدمے کی سماعت کے لیے کمرہ عدالت میں داخل ہوئیں تو انہوں نے سر پر اسکارف بھی پہنا ہوا تھا۔کمال اتاترک کی جانب سے جدید ترکی کی بنیاد رکھے جانے کے 90 سال بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ترکی میں کسی خاتون جج نے اسکارف پہن کر مقدمے کی سماعت کی۔

مزید خبریں :