کاروبار
24 مئی ، 2012

قومی اقتصادی کونسل میں 873 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور

قومی اقتصادی کونسل میں 873 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور

اسلام آباد … قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کیلئے 873 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی۔ وفاق کا ترقیاتی بجٹ 10 ارب روپے اضافے سے 360 ارب اور صوبوں کا 513 ارب روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے۔ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کے وزیر خزانہ کا قلمدان رکھنے والے وزیر اعلیٰ شہباز شریف شریک نہیں ہوئے جبکہ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ موجود تھے۔ اجلاس میں ترقیاتی بجٹ میں مزید 10 ارب روپے کا اضافہ منظور کرلیا گیا اور طے پایا کہ آئندہ ترقیاقی بجٹ کا حجم 873 ارب روپے ہوگا۔ پنجاب کا 206ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کیا گیا۔ سندھ کیلئے 188 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی گئی۔ قومی اقتصادی کونسل نے خیبر پختونخوا کیلئے 78 ارب اور بلوچستان کیلئے 41 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ منظور کیے۔

مزید خبریں :