کاروبار
24 مئی ، 2012

پاکستان آج آئی ایم ایف کے قرض کی دوسری قسط ادا کردیگا

پاکستان آج آئی ایم ایف کے قرض کی دوسری قسط ادا کردیگا

اسلام آباد … پاکستان آئی ایم ایف کے قرض کی دوسری قسط آج رات ادا کردے گا، اسٹیٹ بینک نے 39 کروڑ 40 لاکھ ڈالر واپس کرنے کی منظوری دے دی ہے اور اس طرح 7 ارب 80 کروڑ ڈالر میں سے 80 کروڑ ڈالر واپس کردیئے جائیں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے قرض کی واپسی کوئی مسئلہ نہیں اور موجودہ مالی سال میں 29 جون کو 11 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط بھی ادا کردی جائے گی۔ اس طرح آئی ایم ایف کو رواں مالی سال کے اختتام تک نئے پروگرام کے 91 کروڑ ڈالر واپس کردیئے جائیں گے۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق مرکزی بینک مارکیٹ سے آئی ایم ایف قرض کیلئے ڈالر نہیں خرید رہاہے۔

مزید خبریں :