دنیا
06 نومبر ، 2015

امر یکی وزیر د فا ع کے دورہ مشرقی ایشیا پر چینی تنقید

 امر یکی وزیر د فا ع کے دورہ مشرقی ایشیا پر چینی تنقید

بیجنگ.......چین نے جنو بی چین کے سمندر میں امر یکی طیا رہ بردار جہا ز پر امر یکی سیکر ٹری د فا ع ایشٹن کا رٹرکے دورے کو شدید تنقید کا نشا نہ بنایا ہے۔

چین کا کہنا ہے کہ امر یکا اپنے ارادوں اور اقدا مات کے حوالے سے ایما ندارانہ رو یہ اختیار کر ے۔چینی وزارت خا رجہ کے تر جمان کی جا نب سے جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین بین الاقوا می قوا نین کے تمام مما لک کی نیو ی گیشن اور فلا ئٹس کا احترام کر تا ہے،بین الاقوامی شپنگ لینز کے تحت ہو نے والی نقل وحر کت کی کسی بھی صورت مخا لفت نہیں کی جا ئیگی۔

چین نیو ی گیشن کی آ زادی کے نا م پر اپنے جنو بی سمندر کے علا قہ میں فو جی اقدا مات کر نے ،اسے چیلنج کر نے اور دوسرے مما لک کی سلا متی اور مفا دات کو دھمکا نے کی کسی صورت اجا زت نہیں دے گا۔

انہیں امید کہ امر یکا اپنے اقدا مات کے حوالے سے صاف گو ئی کریگا۔امر یکی سیکر ٹری دفا ع نے گز شتہ روز امر یکی بحری جہاز روز ویلٹ کا دورہ کر تے ہو ئے کہا تھا کہ اس علا قے میں چینی رو یئے پر سخت تحفظات ہیں۔

مزید خبریں :