پاکستان
07 نومبر ، 2015

رائے ونڈ:سردارایازصادق آج وزیراعظم نواز شریف سےملاقات کریں گے

رائے ونڈ:سردارایازصادق آج وزیراعظم نواز شریف سےملاقات کریں گے

لاہور........سردار ایاز صادق آج وزیر اعظم نواز شریف سے رائیونڈ میں اہم ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں ایاز صادق کو قومی اسمبلی کا اسپیکر نامزد کرنے پر بات چیت ہو گی ۔

پارٹی ذرائع کے جیو نیوز کو بتا یا ہے کہ ابھی سے کچھ دیر میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف ایاز صادق کو با ضابطہ طور پر اسپیکر قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کرنے پر آگاہ کریں گے ۔

وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد ایاز صادق بطوراسپیکر قومی اسمبلی امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ سردار ایاز صادق کو امیدوار نامزد کرنے کے معاملے پر پارٹی سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی پارٹی پارلیمانی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :