07 نومبر ، 2015
لاہور.......لاہور کے انڈسٹریل زون سندر اسٹیٹ فیکٹری حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والے مزدور شاہد کے اہل خانہ اپنے بیٹے کو دوسری زندگی ملنے پر بہت خوش ہیں ۔
شاہد کے بچنے کی خبر سنتے ہی کبیر والا کے گاوں سردارپور میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، عزیز و اقارب اور اہل محلہ شاہد کے گھر میں جمع ہونا شروع ہوگئے اور ایک دوسرے کو مٹھائی کھلانے لگے۔
اس موقع پر شاہد کی والدہ فاطمہ بی بی کا کہنا تھا کہ اللہ نے ان کےبیٹے کو دوسری زندگی دی ہے جس پروہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتی ہیں۔