پاکستان
07 نومبر ، 2015

فیصل آباد میں بزرگ چوکیدار کو تھپڑ مارنیوالے سرکاری افسر کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد میں بزرگ چوکیدار کو تھپڑ مارنیوالے سرکاری افسر کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد.....فیصل آباد میں گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر بزرگ چوکیدار کو تھپڑ مارنے والے سرکاری افسر کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مدینہ ٹاؤن کے آفس میں دو روز قبل ایف ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد حمید نے مرکزی گیٹ کے قریب گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرنے پر بزرگ چوکیدارمحمد نذیر کو تھپڑ مارے تھے ۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے اس سرکاری افسر کو معطل کر دیا تھا۔

آج چوکیدار نذیر کی درخواست پر سول لائن پولیس نےزیر دفعہ 506 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

مزید خبریں :