پاکستان
07 نومبر ، 2015

بدین کے انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ بنالیا گیا،ذوالفقار مرزا

بدین کے  انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ بنالیا گیا،ذوالفقار مرزا

کراچی......سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرزا نےکہا ہے کہ بدین میں بڑے پیمانے پر بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ تیار اور غنڈہ گردی ، ٹھپے لگانے کا بھی منصوبہ تیارکرلیا گیا ہے۔

کراچی میںسابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرزانےپریس کانفرنس سے خطاب کے موقع پر کہا کہ ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر خون خرابے کابھی خدشہ ہے،ان کا مطالبہ تھا کہ ان خدشات کو دور کیا جائے۔ذوالفقار مرزا کا ہنا تھا کہ ہم اپنے حق کا بھرپور دفاع کرنا جانتے ہیں ،ہر قیمت پر اپنا دفاع کریں گے ،نقصان کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت عائد ہو گی ۔

مزید خبریں :