پاکستان
07 نومبر ، 2015

عمران خان اور ریحام خان میں باضابطہ طلاق ہوگئی

عمران خان اور ریحام خان میں باضابطہ طلاق ہوگئی

اسلام آباد.......عمران خان اور ریحام خان میں باضابطہ طلاق ہوگئی، ریہام خان نے باضابطہ بیان جاری کر دیا۔ ریہام خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ طلاق نامے پر دستخط کر دیئے ہیں، رشتہ ٹوٹنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ تعلق ٹوٹ گیا تھا۔

ریہام خان نے کہا کہ میرے لندن جانے سے پہلے ہم نےدکھی دل سے طلاق کا فیصلہ کر لیا تھا،ہمارے ذاتی معاملات سے ہمارا کام متاثر نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مالی معاملات سے متعلق تمام افواہیں غلط ہیں، عمران رضا کاظمی فلمز میری نہیں اور نہ ہی میں عمران رضا کاظمی فلمز کے مالی معاملات دیکھتی ہوں۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ علیم خان سے 5 کروڑ،فیصل واوڈا سے 8کروڑ لینے کا الزام غلط ہے، کسی جسمانی تشدد سے متعلق خبریں بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں،عمران خان کو زہر دینے کی بات میں کوئی حقیقت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد اینکرپرسن کے طور پر کام دوبارہ شروع کر دیںگی،وہ اور ان کے بچے اکیلے اب اپنی زندگی دوبارہ شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نے ثبوت کے بغیر کئی الزامات لگائے،ریٹنگ کی دوڑ شرمناک ہے۔

ریہام خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے میڈیا کی اخلاقیات پر کام شروع کرنے کا ارادہ کیا ہے، میڈیا کی زبان اور رویہ قابل مذمت ،قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اور ان کے بچوں کے خلاف مہم انہیں اس نتیجے تک لے آئی۔

مزید خبریں :