پاکستان
07 نومبر ، 2015

نیوی چیف کا مکران میں نیول یونٹوں اور اگلے مورچوں کا دورہ

نیوی چیف کا مکران میں نیول یونٹوں اور اگلے مورچوں کا دورہ

مکران....... چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ نے مکران کی ساحلی پٹی پر قائم نیول یونٹس اور اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے مختلف یونٹس پر تعینات دستوں سے بھی ملاقات کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ کو دورے کے دوران ساحلی یونٹس میں جاری آپریشنل سرگرمیوں سے متعلق ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ایڈمرل ذکاء اللہ کا کہنا تھا کہ گوادر پاک چین اقتصادی راہداری کا محور ہے، اہم ترین بحری تجارتی راستوں کی حفاظت کے لئے پاکستان نیوی پوری طرح مستعد ہے۔

انھوں نے کہا کہ بحری مشق سی سپارک 2015کا ایک مقصد گوادر کو بین الاقوامی منڈیوں سے جوڑنے والے بحری راستوں کی حفاظت و دفاع کے لئے آپریشنل تیاریوں کو جانچنا بھی ہے۔

نیول چیف نے مختلف یونٹس پر تعینات دستوں سے بھی ملاقات کی اور افسروں اور جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کے جذبے کی تعریف کی۔

مزید خبریں :