پاکستان
24 مئی ، 2012

میمو تحقیقاتی کمیشن نے تحریری رپورٹ کی تیاری شروع کردی

میمو تحقیقاتی کمیشن نے تحریری رپورٹ کی تیاری شروع کردی

اسلام آباد … میمو تحقیقاتی کمیشن نے اپنی تحریری رپورٹ تیار کرنا شروع کردی جو آئندہ ماہ سپریم کورٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ سپریم کورٹ نے میمو کیس میں دسمبر 2011ء کو بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی کمیشن قائم کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیشن نے تفصیلی کارروائی کے بعد تحریری رپورٹ مرتب کرنا شروع کردی جو جون میں سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ کمیشن نے رپورٹ میں 18 مئی کی اپنی آخری کارروائی میں کیس کے فریق سابق سفیر حسین حقانی اور ان کے وکیل کو غیرحاضر قرار دیا ہے جبکہ کمیشن پر حسین حقانی کے اعتراضات اور بائیکاٹ کو مسترد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اعتراضات کے حوالے سے کمیشن میں درخواست دائر کی جا سکتی تھی اور حسین حقانی کے وکلاء اپنا وکالت نامہ واپس لے سکتے تھے مگر ایسا نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :