07 نومبر ، 2015
کوئٹہ........ کوئٹہ میں جناح روڈ میڈیکل کمپلیکس کے قریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔