08 نومبر ، 2015
اسلام آباد........مسلم لیگ ن نےسردارایاز صادق کواسپیکرقومی اسمبلی کاامیدوارنامزدکردیا،کاغذات نامزدگی آج قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائیں گے۔سردار ایاز صادق نے رائے ونڈ میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔وزیر اعظم نے ایاز صادق کو اسپیکرشپ کے امیدوار ہونے کی یقین دہانی کرائی۔
ذرائع کے مطابق سردار ایاز صادق اپنے کاغذات نامزدگی آج اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائیں گے،اسپیکر کا انتخاب پیر کو ہوگا۔مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق کے مد مقابل ہوں گے تحریک انصاف کے امیدوار شفقت محمود ۔
وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سوا اپوزیشن کی بڑی جماعت پیپلزپارٹی سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں نے ایازصادق کی حمایت کردی ہے،جبکہ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے وہ پی ٹی آئی کو اپنا امیدوار دستبردار کرنے کی درخواست کریں گے ۔پھر بھی تحریک انصاف الیکشن لڑنا چاہے تو یہ اس کا جمہوری حق ہے۔