پاکستان
08 نومبر ، 2015

سرگودھا میں نہری پانی چوری پرسرکاری افسران کی انوکھی ایف آئی آر

سرگودھا میں نہری پانی چوری پرسرکاری افسران کی انوکھی ایف آئی آر

سرگودھا .........سرگودھا میں نہری پانی چوری کرنے پرسرکاری افسران نے انوکھی ایف آئی آردرج کرادی ، نامزد ملزمان میں ایک نابینا، ایک معذور اوردومرحومین کے نام شامل کردیے ۔

مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ محکمہ اری گیشن کے افسران نے نہری پانی چوری کرنے کے الزام میں سرگودھا کے تھانا صدر میں مقدمہ در ج کروایا ہے ۔ مقدمے میں نامزددوافراد محمد یارکا 1997 اورمنیرکا 2014 میں انتقال ہوچکا ہے جبکہ مقدمے کا ایک ملزم یارمحمد نا بینا اور ایک معذ ورہے۔

مرحومین اور معذ ور افراد کے خلا ف درج مقدمے کے بارے میں جب پولیس سے رابطہ کیا گیا تو پولیس نے بتایا کہ محکمہ ار ی گیشن کی طر ف سے انھیں جو استغاثہ بھجوا یا گیا اسی کے مطابق مقدمہ در ج کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :