24 مئی ، 2012
جعفر آباد … سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، کرپشن کے تمام ریکارڈ بریک ہوچکے ہیں۔ جعفرآباد کے علاقے اوستہ محمد میں اپنی رہائش گا ہ پر جیو کے پروگرام ”میں اور واسو“ سے شہرت حاصل کرنے والے واسو خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر جان محمد جمالی نے کہا کہ ہم وزیراعظم، وزیر اعلیٰ اور دیگر اعلیٰ عہدوں پر بھی رہے ہیں، مگر واسو کے سچائی کے شعروں کے باعث ہم سے زیادہ پورا ملک ان کو جانتا ہے اور میڈیا نے تمام بڑے سیاستدانوں کے اصل چہرے بے نقاب کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں اتنے بڑے بحرانوں اور مسائل کے باوجود مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں ہے۔