پاکستان
08 نومبر ، 2015

قصور میں قتل تین بھائیوں کو لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا

 قصور میں قتل تین بھائیوں کو لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا

لاہور.......قصور میں پرانی دشمنی پر قتل لاہور اقبال ٹاؤن کے رہائشی تینوں بھائیوں کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔اہل خانہ نےاحتجاج کرتے ہوئے حکام سےانصاف کی اپیل کی ہے۔

قصور کے علاقے پھُول نگر میں پرانی دشمنی پر قتل کیے جانے والے لاہور کے رہائشی تین بھائیوں کی لاشیں جب گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا ۔

لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن کے رہائشی تین بھائیوں ارسلان، ذیشان اور سلمان کو پھول نگر میں قتل کردیا گیا تھا ،ان کی لاشیں گولڈن اڈہ پر ایک گاڑی سے ملیں تھیں ۔ تینوں بھائیوں کی لاشیں گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا ۔مقتولین کی والدہ کا کہنا ہے کہ مخالف گروپ لاڈاگجر کے آدمیوں نے تینوں کو دھوکے سے پھول نگر بلاکر قتل کیا ۔

اس سے قبل ، مقتولین کے والد ارشاد چوہدری اور بھائی اسامہ کو بھی ڈیڈھ سال قبل لاڈا گجر نے قتل کردیا تھا اور یہ تینوں بھائی اس مقدمے کے مدعی اور گواہ تھے ۔ارشاد چوہدری کی بہنوں کا کہنا تھا کہ لاڈا گجر نے ان کے خاندان کو ختم کردیا ، انہیں انصاف دلایا جائے ۔تینوں بھائیوں کی نماز جنازہ میں اہل علاقہ اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید خبریں :