پاکستان
09 نومبر ، 2015

چودھری محمد سرور کو دھمکیاں،وفاق سے سیکیورٹی مانگ لی

چودھری محمد سرور کو دھمکیاں،وفاق سے سیکیورٹی مانگ لی

لاہور......تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری محمد سرور نے وفاقی حکومت سے سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہو ئےکہا ہے کہ انہیں اور ان کے خاندان کو دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

چودھری محمدسرورنے وزیر داخلہ چودھری نثارکوایک خط بھیجا ہے، جس میںکہاگیاہےکہ بلدیاتی الیکشن کے روز پولیس نےان کے پرائیویٹ گارڈزسے اسلحہ قبضے میں لیا، جو ابھی تک واپس نہیں کیا گیا۔چودھری سرور نے مطالبہ کیا کہ وہ اسلحہ فوری واپس کیا جائے اور پرائیویٹ گارڈز کو لائسنس یافتہ اسلحہ کے ساتھ ڈیوٹی کی اجازت دی جائے۔

چودھری سرور کا کہنا ہے کہ اگر انہیں یا ان کے اہل خانہ کو اس دوران کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری مسلم لیگ ن کی قیادت اور پنجاب حکومت پر عائد ہوگی۔

مزید خبریں :