انٹرٹینمنٹ
10 نومبر ، 2015

سعید رضوی طویل عرصے بعد فلم بنائیں گے

سعید رضوی طویل عرصے بعد فلم بنائیں گے

لاہور...... کراچی کے معروف فلم ساز، ہدایت کار اور عکاس سعید رضوی نے طویل وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر فلم بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میری فلم با مقصد اور جدید رجحانات سے ہم آہنگ ہو گی۔

سعید رضوی ماضی میں ’’شانی‘‘،’’ طلسمی جزیرہ ‘‘،’’ سرکٹا انسان‘‘ اور ’’دل بھی تیرا ہم بھی تیرے‘‘ جیسی منفرد فلمیں بنا چکے ہیں۔ان میں’’شانی‘‘ اور’’ سرکٹا انسان‘‘کو بہترین فلم کے نگار ایوارڈز مل چکے ہیں جبکہ سعید رضوی’’شانی‘‘ میں بہترین ہدایت کار کا نگار ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں، انہیں روس، کوریا اور مصر میں بھی متعدد اعزازات سے نوازاجا چکا ہے۔

ان کے والد رفیق رضوی مرحوم بھی مشہور ہدایت کار تھے، جنہوں نے1942ء سے 1975ء تک ہندوستان اور پاکستان میںکئی فلموں کی ہدایات دیں جن میں’’ بیداری‘‘،’’سویرا‘‘،’’شرارت‘‘،’’آرزو‘‘،’’سمندر‘‘اور’’ پھر صبح ہو گی‘‘ جیسی معیاری فلمیں شامل تھیں۔

مزید خبریں :