دنیا
10 نومبر ، 2015

شرم الشیخ :روسی اور برطانوی سیاحوں کے بغیر ویران ہو جائے گا

شرم الشیخ :روسی اور برطانوی سیاحوں کے بغیر ویران ہو جائے گا

قاہرہ........ مصر کا سیاحتی شہر شرم الشیخ روسی اور برطانوی سیاحوں کے بغیر ویران ہو جائے گا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق شرم الشیخ کے ہوٹلوں، دکانوں اور ریسٹورانوں کے مالکوں اور ٹورسٹ گائڈوںکا کہنا ہے کہ روسی اور برطانوی سیاحوں کے بغیر یہ شہر ویران ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ 31 اکتوبر کو روسی سیاحوں کو لے جانے والا طیارہ شرم الشیخ کے ائیر پورٹ سے روانہ ہو کر جزیرنما سینائی میں گر گیا تھا۔ جس کے بعد روس نے مصر کے ساتھ فضائی رابطہ منقطع کر دیا گیا اور شرم الشیخ سے روسی سیاحوں کا انخلا جاری ہے۔

شرم الشیخ کے ائیر پورٹ کے ایک اہلکار کے مطابق روسی طیارے کے حادثے سے پہلے ہر روز روس سے کم سے کم 20 طیارے آتے تھے۔ مصر کے سیاحتی ادارے کے مطابق مصر میں آنے والے سیاحوں میں 70 تا 83 فیصد برطانوی اور روسی سیاح تھے۔

برطانیہ اور روس کے ساتھ مصر کا فضائی رابطہ منقطع کئے جانے کے بعد ان کی تعداد کم ہو کر صرف 30 فی صد ہو گئی ہے اور یہ تعداد دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے کیوں کہ دوسرے ممالک کے خوف زدہ سیاح بھی مصر جانے سے انکار کرنے لگے ہیں۔

مزید خبریں :