11 نومبر ، 2015
لاہور......الیکشن کمیشن حکام نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کےدوسرےمرحلے کی تیاریاں مکمل کر لیں،پنجاب کے12اضلاع میں پولنگ 19نومبر کو ہو گی۔
الیکشن کمیشن حکام کےمطابق دوسرےمرحلےمیں سرگودھا،ساہیوال،گوجرانوالہ،اٹک،جہلم،میانوالی،چنیوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین،شیخوپورہ اورخانیوال کےاضلاع میں پولنگ ہو گی۔
بیلٹ پیپرزکی چھپائی کا کام مکمل کرلیاگیاہے،ترسیل 15نومبرسے شروع ہو گی،بیلٹ باکسزاور ووٹرز اسکرین سمیت دیگر پولنگ سامان کی ترسیل آج سےریٹرننگ افسروں کو شروع کر دی گئی ہے۔
دوسرےمرحلےکےانتخابات کیلئے11ہزار938پولنگ اسٹیشن اور34ہزار88پولنگ بوتھ قائم کئےجائیں گے،65پولنگ اسٹیشن عمارتیں نا ہونے کےباعث ٹینٹوں میں بنیں گے،ایک لاکھ10ہزار636افراد پر مشتمل پولنگ عملہ ڈیوٹی دے گا۔