24 مئی ، 2012
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف سے سابق چیئرمین اعجاز بٹ نے تفصیلی ملاقات کی اور انہیں بھارت کے حوالے سے اپنے تجربات کے بارے میں آگاہ کیا ذکاء اشرف اور اعجاز بٹ کے درمیان ملاقات پی سی بی ہیڈکوارٹر قذافی ا سٹیڈیم لاہور میں ہوئی۔ ذکاء اشرف نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اعجازبٹ کے شکرگزارہیں کہ دورہ بھارت سے پہلے وہ ملنے آئے اورتجربات کی روشنی میں کئی اہم باتیں بتائی ہیں۔ذکاء اشرف بھارتی کرکٹ بورڈکی دعوت پر آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کے لیئے ہفتے کو بھارت جا رہے ہیں۔دورہ بھارت کے دوران ذکاء اشرف بھارتی بورڈ حکام سے پاک بھارت دو طرفہ سیریز کے حوالے سے بھی بات کریں گے۔