12 نومبر ، 2015
کراچی......ملالہ یوسف زئی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پیغا م دیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی بھلائی آپس کےاچھے تعلقات میں ہے،دشمنی میں نہیں۔
جیونیوز کے پروگرام جرگہ کے ذریعے دیئے جانے والے بھارتی وزیراعظم کے نام پیغام میں ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ہماری ترقی مل کر کام کرنے میں ہے نہ کہ ایک دوسرے سے دشمنی میں،میں چاہیےکہ تعلیم ،انسانی حقوق اورعوامی فلاح پر توجہ دیں۔
ملالہ یوسف زئی نے اس موقع پر گلہ کرتے ہو ئے کہا کہ نریندر مودی،نواز شریف کو نوبل امن انعام پروگرام میں شرکت کی دعوت دی تھی،دونوں وزرائے اعظم نے میری بات نہیں سنی،انہوں نے اس عزم کا بھی اظہارکیا کہ کوشش ہوگی دونوں وزرائے اعظم کو ہم اکٹھا کریں۔