پاکستان
25 مئی ، 2012

سندھ:سات ڈی ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کے تبادلے اور تقرریاں

کراچی ... سندھ پولیس میں سات ڈی ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔نوٹی فکیشن کے مطابق شمس القمر کو ایس ڈی پی او بلدیہ حیدرآباد ،ڈی ایس پی ارشد حسین زیدی کو وائس پرنسپل ٹریفک ٹریننگ انسٹیوٹ،ڈی ایس پی شاہد علی کو حیدرآباد ہیڈکواٹر،ایس ڈی پی او اشرف نورانی میرپور بھترو ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ،ڈی ایس پی خالد خان کو اینٹی کار لفٹنگ سیل کراچی،ڈی ایس پی نواز خان کو ڈی ایس پی گارڈن ہیڈ کواٹر کراچی اور پولیس ایس ڈی پی او وحید خان کو پاکستان بازار میں تعینات کردیا گیا ہے،فیصلوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

مزید خبریں :