پاکستان
25 مئی ، 2012

بلوچستان : آواران میں فرنٹیئرکور کے کیمپ پر دوراکٹ فائر

کوئٹہ ... بلوچستان کے ضلع آواران میں فرنٹیئرکور کے کیمپ پر دوراکٹ فائر کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق آواران کی قریبی پہاڑیوں سے نامعلوم افراد نے فرنٹیئرکور کے کیمپ کی جانب دو راکٹ فائر کئے جو کیمپ سے چند گز کے فاصلے پر گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گئے تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، واقعہ کے بعد ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ہوائی فائرنگ کی جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔

مزید خبریں :