پاکستان
25 مئی ، 2012

کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلہ کے جھٹکے

کوئٹہ ... کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ شہر اور اس کے گرد و نواح میں رات گئے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگ پریشان ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے کے باعث دیوار گرنے اور لوگوں کو زلزلہ سے آگاہ کرنے کے لئے کی گئی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ موسمیات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے علاقے سوراب میں رات اٹھ بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 5.1تھی جبکہ اسکا مرکز خضدار سے نوے کلو میٹر شمال کی جانب تھا۔

مزید خبریں :