25 مئی ، 2012
واشنگٹن ... امریکاکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے کہاہے کہ ڈاکٹرشکیل آفریدی کی سزابلاجواز ہے ،انہوں نے امریکاسمیت دنیا بھر کو مطلوب اسامہ بن لادن کو پکڑنے میں مدد دی تھی۔جبکہ امریکی سینیٹ کی کمیٹی نے ڈاکٹرشکیل کوسنائی گئی33سال قیدکے بدلے پاکستان کی 33ملین ڈالرامدادکاٹنے کافیصلہ کیاہے۔ڈاکٹرشکیل آفریدی کوسزاکے معاملے پرامریکی رویہ روزبروزتلخ ہورہاہے۔ڈاکٹرآفریدی کوسنائی گئی 33برس سزاکے جواب میں امریکی سینیٹ کمیٹی نے پاکستان کی امدادمیں33ملین ڈالرکٹوتی کی متفقہ منظوری دی ہے۔واشنگٹن میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ نے سزاکوبلاجوازٹھہرایا۔ہیلری کلنٹن نے کہاکہ امریکاکے نزدیک سزاکاجوازہی نہیں،انہیں مجرم ٹھہرایاجانا اور اس قدرسزاقابل افسوس ہے۔پاکستان نے واشنگٹن کے اس رویے پرواضح کیاتھاکہ امریکاپاکستانی عدالتوں کااحترا م کرے۔