13 نومبر ، 2015
واشنگٹن .....امریکی فوج نے شام میں فضائی حملے میں داعش کے دہشت گرد جہادی جان کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق یہ فضائی کارروائی گزشتہ روز شام کے شہر رقہ میں کی گئی،امریکی فوج نے ابھی تک جہادی جان کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی۔
داعش کا دہشت گرد برطانوی شہری محمد اموازی سر قلم کرنے کی وڈیوز سےمنظر عام پر آیا،عالمی سطح پر اسے جہادی جان کے نام سے جانا جاتا ہے۔