25 مئی ، 2012
قاہرہ ... مصر میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے، جس کے بعدووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔بدھ اور جمعرات کو مصری عوام نے اپنے پہلے نئے منتخب صدر کو چننے کے لیئے اپنے ووٹ پول بیلٹس میں ڈالے، مصر کے الیکشن کمشنر نے اعلان کیا کہ ووٹ ڈالنے کا تناسب چالیس اور پچاس فیصد تھا۔ایک آدھ جھڑپ کے علاوہ عام طور پر ووٹنگ کا عمل مکمل طور پر پر امن تھا، اور کہیں سے دھاندلی وغیرہ کی شکایت نہیں موصول ہوئی۔یاد رہے کہ مصری عوام نے پہلی مرتبہ ایک یا دو سے زائدصدارتی امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالے، جیتنے والے امید وار کو ہر حالت میں پچاس فیصد یا اس سے زائد ووٹ حاصل کرنے ہونگے، بصور دیگر رن آف کے دوران سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان سولہ اور سترہ جون کو مقابلہ ہوگا، اور عوام دونوں میں سے ایک امیدوار کو ووٹ کے ذریعے جتوائیں گے۔