پاکستان
13 نومبر ، 2015

وزیراعظم اور تاجک صدر کو بجلی کے منصوبے کاسا1000 پر بریفنگ

وزیراعظم اور تاجک صدر کو بجلی کے منصوبے کاسا1000 پر بریفنگ

مری......دورہ پاکستان پر آئے تاجک صدر علی امام رحمان اور وزیراعظم نوازشریف کو حکام کی جانب سےمری میں بجلی کے منصوبے کاسا1000 پر بریفنگ دی گئی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات جاری ہیں۔

پاکستان کے دورے پر آئے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان اور وزیراعظم نوزشریف کے درمیان ملاقات ہوئی ،جس میں دونوں سربراہان کے ساتھ اہم حکام نے بھی شرکت کی۔

گورنرہاؤس مری میں دونوں رہنماوں کو بجلی کے منصوبے کاسا1000سمیت مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی جارہی ہے، چیئرمین این ایچ اے بھی شاہراوں کے منصوبوں پر بریفنگ دے رہے ہیں۔

بریفنگ میں تاجک صدر کے ہمراہ تاجکستان کے وزیرداخلہ اور وزیرخارجہ جبکہ وزیردفاع خوجہ آصف،مشیر خارجہ سر تاج عزیزاور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

مزید خبریں :