25 مئی ، 2012
لاہور ... لاہور میں مغل پورہ پولیس کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق ملزم اعظم عرف مدثرنے ایک ساتھی کے ہمراہ ہربنس پورہ کے علاقے سے ایک موٹرسائیکل چھینی اور ویٹ مین روڈ مغلپورہ کے علاقے میں آگئے جہاں انویسٹی گیشن پولیس گڑھی شاہو اور مغلپورہ نے دوران گشت انھیں روکنے کی کوشش کی تو ملزم مدثر نے فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ میں مارا گیا جبکہ اس دوران اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔ہلاک ہونے والا ملزم ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا۔