پاکستان
13 نومبر ، 2015

مون گارڈن کے رہائشیوں کو آشانہ چھن جانے کا ڈرن ،کام کاج چھوڑ بیٹھے

مون گارڈن کے رہائشیوں کو آشانہ چھن جانے کا ڈرن ،کام کاج چھوڑ بیٹھے

کراچی.....کراچی میں مون گارڈن کے رہائشی آشیانہ چھن جانے کے دڑسے کام کاج چھوڑ کر بیٹھ گئے ہیں،کئ نے بچوں کو اسکو ل نہ بھیجا ،آج بھی لوگ روتے ،بلکتے اور غم کی تصویر بنےہوئے پراجیکٹ کے باہر بیٹھ کر احتجاج کررہے ہیں۔

ایک بیوہ خاتون کا کہنا ہے کہ ان کا واحد سہارا ان کی پوتی ہےجبکہ اس کی جمع پونجی مون گارڈن کا فلیٹ خریدنے میں لگ گئی، سر سے چھت چھن گئی تو کہاں جائیں گے،یہ سوچ کر انہیں آنسو آجاتے ہیں ہوش و حواس بھی نہیں رہتا ۔

مون گارڈن کے رہائشیوں کی آنکھوں سے نیند کوسوں دور ہے،دن رات سرکا سائبان چھن جانے کی فکر ہے،چہرے رنج و الم کی تصویر اور لبوں پر صرف ایک فریادکہ کوئی ان کی سنے اور دکھوں کا مداوا کرے۔

مزید خبریں :