پاکستان
25 مئی ، 2012

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری

اسلام آباد ... ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز بھی موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شمال مشرقی بلوچستان،خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور بلوچستان میں بھی آج رات بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جمعہ کی رات ملتان میں تیز ہوائیں چلنے اور بارش سے دن بھر جاری رہنے والی گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں گرمی کی شدت بدستور برقرار ہے۔ جمعرات کے روز دادو میں سب سے زیادہ گرمی پڑی،جہا ں درجہ حرارت 48 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا،لاڑکانہ میں 48، نواب شاہ اور سبی میں 46، سکھر، بہاول نگر اور روہڑی میں 45 اعشاریہ 5 جبکہ خانپور اور بہاول پور میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کا یہ زور آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بھی برقرار رہے گا تاہم کوئٹہ، ڑوب ، قلات، پشاور، مالاکنڈ، ڈی آئی خان اور بنوں ڈویژن کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے

مزید خبریں :