25 مئی ، 2012
کراچی…کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں دو افرادکو قتل کردیا گیا،جبکہ آگرہ تاج کالونی میں فائرنگ سے سندھ ترقی پسند پارٹی کا علاقائی عہدیدار زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ شاہد ہنگورو زخمی ہوگیا، کلری تھانے کی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا اور زخمی ہونے والا شخص سندھ ترقی پسند پارٹی لیاری ٹاوٴن کا صدر ہے،کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں واقع کورنگی بلال کالونی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 25 سالہ عبدالشکور کو ہلاک کردیا،مقتول کو گولیاں مارنے کے بعد نشانہ بنایا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول سبزی کا ٹھیلہ لگاتا ہے،تھانہ نیو ٹاوٴن کی حدود میں شرف آباد کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے گاڑی میں سوار 24 سالہ فیصل کو قتل کردیا،پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش کی جارہی ہے،زخمی ہونے والے شخص کو سول اسپتال اور مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔