13 نومبر ، 2015
اسلام آباد.......گزشتہ مالی سال کے دوران 4 ارب مکعب فٹ گیس کی پیداوار ہوئی جس میں سے تقریباً 20 فیصد چوری، نقصانات اور دیگر وجوہات کی بنا پر صارفین کو منتقل نہیں کی جاسکی۔
وزارت پٹرولیم کی رپورٹ کےمطابق 20 فیصد میں سے 13 فیصد گیس چوری اور نقصانات کی نظر ہوئی جبکہ بقیہ ناقص گیس ہونے کی وجہ سے ناقابل استعمال رہی۔ اس طرح صارفین کو 4 ارب میں سے 3 ارب 24 کروڑ مکعب فٹ گیس منتقل کی گئی۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گیس کھپت 3 ارب 30 کروڑ مکعب فٹ یومیہ رہی ہے۔