دنیا
13 نومبر ، 2015

امریکا؛ ہر پرواز کے بعد پائلٹ کیلئے بارہ گھنٹے کا آرام لازمی قرار

امریکا؛ ہر پرواز کے بعد پائلٹ کیلئے بارہ گھنٹے کا آرام لازمی قرار

نیویارک.......امریکا کی قومی ایوی ایشن اتھارٹی نے جنوری 2014ء میں پائلٹوں کے آرام اور ڈیوٹی کے اوقات میں تبدیلیاں کی تھیں تاکہ پائلٹ کسی بھی پرواز کے لیے چاق و چوبند رہ سکیں۔

امریکی ایوی ایشن اتھارٹی نے ہر پرواز کے بعد پائلٹ کے لیے بارہ گھنٹے کا آرام لازمی قرار دیا ہے۔ ان بارہ گھنٹوں میں سے پانچ گھنٹے اسے سو کر گزارنا لازمی ہے۔ ہر پائلٹ کو پرواز سے پہلے ایک فارم پر یہ لکھنا ہوتا ہے کہ وہ خود کو پرواز کے لیے فٹ سمجھتا ہے۔

ریزرو پائلٹ کو بھی پرواز سے پہلے کم از کم دس گھنٹے تک آرام کرنا ہوگا۔ پائلٹ دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ نو گھنٹے اور رات کو زیادہ سے زیادہ آٹھ گھنٹے جہاز چلا سکے گا۔

مزید خبریں :