13 نومبر ، 2015
اسلام آباد........وزیراعظم نوازشریف اور تاجک صدرامام علی رحمان نے پاکستان اور تاجکستان کوملانے والی مختلف سڑکوں کے منصوبوں کی منظوری دے دی ۔
تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے وزیراعظم نوازشریف سے گورنر ہائوس مری میں ملاقات کی، ملاقات میں گوادر سے پشاور، کابل، قندوز اور دوشنبے کو ملانے کے لیے روٹ کی منظوری دی گئی۔
ترجمان وزیراعظم ہائوس کے مطابق خنجراب سے کلاسو ور مرغاب روٹ، چترال، اشخاہم اور دوشنبے روٹ کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری اور تاجکستان سے منسلک ہونے کے منصوبے پورے خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوں گے، تاجک صدر نے کہا کہ پاکستان کے انفرااسٹرکچر کے منصوبوں میں مکمل تعاون کریں گے ۔