پاکستان
13 نومبر ، 2015

رینجرز کی کراچی میں کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

رینجرز کی کراچی میں کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

کراچی.......رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 3ملزموں کو گرفتار کرلیا جبکہ واٹربورڈ انتظامیہ نے غیرقانونی ہائیڈرنٹ چلانے والے27افراد کو بھی حراست میں لیکر غیر قانونی ہائیڈرنٹ گرادیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے نیپا چورنگی اور لانڈھی سمیت دیگر علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد اور اغواکار سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،جبکہ گلشن معمار احسن آباد میں واٹر بورڈ انتظامیہ نے رینجرز کے ساتھ ملکر قائم غیرقانونی واٹر ہائیڈرنٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےواٹر ہائیڈرنٹ کو گرادیا۔

مزید خبریں :