13 نومبر ، 2015
دبئی........پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کے آئی ایس پی آر سے متعلق بیانات کا نوٹس لے لیا ہے۔
آصف زرداری کی پولیٹیکل سیکریٹری رخسانہ بنگش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوری طورپرتمام رہنماؤں کواس سلسلے میں بیان بازی سے روک دیا گیا ہے، حکومت کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کافیصلہ صرف سی ای سی کرے گی،ان رہنماؤں کے بیانات پارٹی پالیسی نہیں۔