13 نومبر ، 2015
میامی........دنیا میں ہوا بازوں کی جانب سے شراب اور دیگر منشیات کے استعمال کے اور واقعات بھی سامنے آ چکے ہیں۔ یکم جولائی 2002ء کو میامی سے فینکس جانے والی امریکا ویسٹ ائرلائنز کی پرواز کو واپس بلا لیا گیا جب یہ پتا چلا کہ اس کے پائلٹ نشے میں تھے۔
اسی سال اٹھائیس مئی کو امریکا میں ایک پائلٹ کو گرفتار کیا گیا جس نے نشے میں اپنا سیسنا طیارہ ایک عمارت سے ٹکرا دیا تھا۔ اسی سال نو اگست کو ائربالٹک کی ایک پرواز کو روک لیا گیا جب ناروے کے حکام کو پتا چلا کہ اس کے پائلٹوں نے حد سے زیادہ شراب پی رکھی ہے۔
اسی طرح ایک پائلٹ نے اسی سال تیرہ اپریل کو اپنا جہاز نارتھ شور کی پہاڑی سے ٹکرا دیا تھا، اس کے بارے میں پتا چلا کہ اس نے بھی شراب پی رکھی تھی۔